5 مارچ 2015 - 07:13
امریکی سفیر مارک لپرٹ حملے میں زخمی + تصاویر

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں امریکی سفیر مارک لپرٹ پر ایک شخص نے اُس وقت حملہ کیا جب وہ ناشتے کی ایک تقریب میں شریک تھے۔ تیز دھار بلیڈ سے حملے میں امریکی سفیر زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں تعینات امریکی سفیر مارک لپرٹ سیول میں حملے کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں امریکی سفیر مارک لپرٹ پر ایک شخص نے اُس وقت حملہ کیا جب وہ ناشتے کی ایک تقریب میں شریک تھے۔ تیز دھار بلیڈ سے حملے میں امریکی سفیر مارک لپرٹ زخمی ہوگئے ، اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ امریکا نے حملے کو وحشیانہ عمل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

.......

/169